اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا انفیکشن سے 72 ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا اور اس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں اترپردیش سے کچھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا اور اس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں اترپردیش سے کچھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا اور اس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں اترپردیش سے کچھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں

By

Published : Aug 29, 2020, 6:56 PM IST

ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہفتہ کو کورونا وائرس کے 5684 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 219457 ہوگئی، جبکہ 72 نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3356 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد اس وقت ریاست میں کورونا کے 53360 ایکٹیو مریض ہیں جبکہ 162741 مریض مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جن میں آج مختلف ہسپتالز سے ڈسچارج ہونے والے 4862 مریض بھی شامل ہیں۔

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ ہنوز سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے شہروں میں سے ایک ہے آج لکھنؤ میں 664 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس وقت دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کے 6764 نئے مریض ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گورکھپور میں آج 367 نئے معاملے درج کیے گئے، جبکہ تین افراد کی موت ہوگئی اور پریاگ راج میں 306 نئے کیس در ج کیے گئے جبکہ سات مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

وہیں کانپور میں 300 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ سات سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 148147 نمونوں کی جانچ کی گئی، جو کہ اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ اس وقت ریاست میں بغیر علامت والے 26865 پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں، جو کہ مجموعی ایکٹیو مریضوں کا 50.34 فیصدی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details