ہر برس پورے ملک میں یکم اکتوبر کو رضاکارانہ خون کے عطیے کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس کے بعد 31 اکتوبر تک قومی رضاکارانہ خون عطیہ ماہ میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔
اس ماہ میں مختلف کیمپ لگا کر عوام کو خون کے عطیہ کے تئیں بیدار کیا جاتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ خون عطیہ کرکے اپنی حصہ داری درج کروا پائیں۔ رواں برس بھی تمام برس کی مانند اس سال بھی بارہ بنکی میں خون عطیہ ماہ منایا گیا اور مختلف کیمپ کا انعقاد کیا گیا، لیکن عوام پر کووڈ-19 کا خوف حائل رہا، جس کی وجہ سے رواں برس خون کے عطیہ میں مزید کمی درج کی گئی ہے۔