علی گڑھ:مسلسل تیز بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے 17 اکتوبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں منعقد ہونے والی یوم سرسید یادگاری تقریب اب گلستان سید میں ہوگی۔ اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور کہا کہ یوم سر سید کی یادگاری تقریب کے وقت اور پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یادگاری تقر یب صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ Due to Continuous Rain now Sir Syed Day Ceremony will be held in Gulistan Syed
Sir Syed Day Ceremony in AMU مسلسل بارش کے سبب اب یوم سرسید کی تقریب گلستان سید میں ہوگی - Heavy Rain in Aligarh
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ رابطہ عامہ نے واضح کیا ہے کہ یوم سر سید کی یادگاری تقریب کے وقت اور پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یوم سرسید کی یہ یادگاری تقریب اب گلستان سید میں ہوگی۔ Continuous Heavy Rain in Aligarh
یہ بھی پڑھیں:
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے نیو ٹراما سینٹر میں موسلا دھار بارش، دھورا نالے سے متصل دیوار کے انہدام اور پانی بھرنے سے ہونے والے نقصانات کا بھی معائنہ کیا۔ وائس چانسلر نے پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین فیکلٹی آف میڈین اور پرنسپل، جے این ایم سی)، پروفیسر حارث ایم خان (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، راجیو شرما (یونیورسٹی انجینیئر) اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ جے این ایم سی اسپتال، ٹراما سینٹر اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
پروفیسر منصور نے جے این ایم سی کے پرنسپل اور یونیورسٹی انجینیئر کو ہدایت دی کہ وہ ٹراما سینٹر کی تباہ شدہ دیوار کی تعمیر اور جے این ایم کے احاطے سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری کارروائی کریں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل تک ضلع علیگڑھ میں کچھ روز سے موسلادھار بارش ہورہی تھی جس کے سبب علیگڑھ کے نچلے علاقوں سمیت یونیورسٹی کیمپس میں بھی پانی جمع ہوگیا جس میں سب سے زیادہ بارش کا پانی یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ابھی بھی بھرا ہوا ہے۔