اردو

urdu

ETV Bharat / state

برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ - غیر یقنی صورتحال

میرٹھ میں پولٹری صنعت سے وابستہ کاروباری کے مطابق سردی کے موسم میں انڈے اور چکن کی قیمت میں ہمیشہ اضافہ ہوتا ہے اور فروری تک قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں آتی ہے۔

برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ

By

Published : Jan 10, 2021, 10:57 AM IST

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں برڈ فلو کے سبب چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں آئی غیر معمولی کمی سے پولٹری فارم مالکان کے ایک بار پھر سے مشکل حالات سے دوچار ہیں۔

برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ
برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ

برڈ فلو کے خطرے سے پیداہوئی غیر یقنی صورتحال کا اثر پولٹری صنعت پر نظر آنے لگا ہے گزشتہ دنوں میں 180 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغے کے گوشت کی قیمت میں بھاری کمی آئی ہے، برڈ فلو کے پیش نظر مرغے کا گوشت 100 ائر 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ انڈوں کی قیمت میں بھی 30 سے 40 روپے تک کی کمی آئی ہے ۔

برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ
برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ

میرٹھ میں پولٹری صنعت سے وابستہ کاروباری کے مطابق سردی کے موسم میں انڈے اور چکن کی قیمت میں ہمیشہ اضافہ ہوتا ہے اور فروری تک قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں آتی ہے۔

لیکن برڈ فلو کی وجہ سے انڈے اور چکن کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آئی ہے، دلچسپ بات یہ ہےکہ بہت سے لوگ کم قیمت کی وجہ سے انڈے اور چکن کو ان دنوں زیادہ استعمال کر رہے ہیں اور ان لوگوں میں برڈ فلو سے پیدا ہونے والے خطرات کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آرہا ہے۔

برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ

ایک طرف برڈس فلو سے پولٹری فارم مالکان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب بازار میں چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں آئی کمی سے عوام برڈ فلو کو درکنار کر چکن اور انڈوں کا استعمال کر اس موقع کا فائدہ بھی اٹھا رہی ہے۔

برڈ فلو سے چکن اور انڈو کی قیمتوں میں آئی کمی کا عوام اٹھا رہی فائدہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details