اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوت شدہ اے ایم یو ملازمین کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت

کورونا وبا کی دوسری لہر کے قہر میں عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تدریسی و غیر تدریسی فوت شدہ ملازمین کے لیے اے ایم یو کے غیر تدریسی ملازمین نے قرآن خوانی کا اہتمام کرتے ہوئے کورونا وبا کے جلد خاتمےکی دعا کی۔

اے ایم یو ملازمین کی فوت پر قرآن خوانی اور دعا مغفرت
اے ایم یو ملازمین کی فوت پر قرآن خوانی اور دعا مغفرت

By

Published : May 19, 2021, 3:54 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تقریبا 60 تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہو چکی ہیں۔ جس میں موجودہ، ریٹائرڈ اور اسکول ملازمین بھی شامل ہیں۔ سبھی اموات صرف کورونا کے سبب ہوئی ہیں، یہ کہنا مشکل ہے لیکن اطلاع کے مطابق زیادہ تر اموات کورونا کے سبب ہوئی ہیں۔

اے ایم یو ملازمین کی فوت پر قرآن خوانی اور دعا مغفرت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں غم کے بادل چھائے ہوئے ہیں، صدمے کا ماحول ہے۔ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں اے ایم یو ملازمین کی اموات کبھی نہیں ہوئی، جس کے سبب علیگ برادری سمیت انتظامیہ صدمے میں ہے۔

مرحومین کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے اے ایم یو ملازمین نے علی گڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے میں موجود ایک شادی گھر میں کورونا وبا کی رہنما ہدایات کے مطابق قرآن خوانی کی اور دعا مغفرت کی۔

اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ملازم محمد شاداب نے بتایا کہ گزشتہ کچھ روز سے کورونا وبا کے سبب اے ایم یو تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے انتقال کی خبریں آ رہی تھیں۔ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے یہاں قرآن خوانی کی گئی اور جتنے بھی دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ان سبھی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details