اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dua For Palestine Muslim میرٹھ میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام - اترپردیش کے ضلع میرٹھ سمیت تمام اضلاع

ضلع میرٹھ میں واقع تمام مساجد میں فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر حملے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

میرٹھ میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے نماز جمعہ میں خصوصی دعا کا اہتمام
میرٹھ میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے نماز جمعہ میں خصوصی دعا کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 3:08 PM IST

میرٹھ میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے نماز جمعہ میں خصوصی دعا کا اہتمام

میرٹھ:ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش کے ضلع میرٹھ سمیت تمام اضلاع کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان ضلع میرٹھ میں واقع تمام مساجد میں بعد نماز جمعہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر حملے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت نے آج نماز جمعہ کے تعلق سے الرٹ جاری کیا تھا تاکہ ریاست میں احتجاج کے نام پر کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔ میرٹھ میں بھی شہر کی تمام مساجد کے باہر پولیس اور انتظامیہ کے افسران کو تعینات کیا گیا تاکہ فلسطین کی حمایت مسلم تنظیموں کو احتجاجی جلوس نکالنے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion in Soap Factory میرٹھ میں صابن فیکٹری میں دھماکہ، چار افراد کی حالت تشویشناک، دیگر کئی زخمی

تمام مساجد میں فلسطین کے مسلمانوں کی سلامتی اور فلسطین کی بقا کے لئے دعائیں کرائی گئیں تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ میرٹھ کے ہاپوڑ روڈ پر واقع املیان مسجد میں نماز جمعہ کے شہر اور ملک میں امن سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مسجد کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں امن قائم ہے۔ ایسے میں حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے لوگوں کی جان بچانے کے لئے اسرائیل کے حملے کو کسی بھی قیمت پر روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details