علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کووڈ 19 کا L-2 اسپتال ہے، جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو بہتر علاج اور طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔ یہاں اب تک کووڈ کے دو لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پروفیسر طارق منصور نے کہا یہ ٹرائل اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ اصل ٹیکہ کاری کے وقت کمیاں نہ رہ جائیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کیلئے پورا ملک منتظر ہے تاکہ اس مہلک مرض کی روک تھام ہوسکے۔
اس موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن کے پروفیسر راکیش بھارگو، میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان، پروفیسر محمد شمیم، ڈاکٹر عبدالوارث، پروفیسر نجم خلیق و دیگر حکام موجود رہے۔