اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: کروڑوں روپے کی منشیات برآمد - منشیات کے غیر قانونی کاروبار

ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے فیض آباد شاہراہ پر ایک گودام کے باہر کھڑی ہوئی دو ٹرکوں اور گودام پر چھاپے ماری کر ٹرک میں لوڈ کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے چھ افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

جونپور: کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
جونپور: کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

By

Published : Jan 18, 2021, 7:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے جونپور میں شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد شاہراہ پر واقع ایک مال گودام سے صبح سویرے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے انکشاف کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ این سی بی لکھنؤ کو مخبر سے خبر موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں غیر قانونی کاروبار کئی مہینوں سے بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

جونپور: کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

مخبر کی اطلاع پر ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے فیض آباد شاہراہ پر ایک گودام کے باہر کھڑی ہوئی دو ٹرکوں اور گودام پر چھاپے ماری کر ٹرک میں لوڈ کروڑوں کے ممنوعہ فینسا ڈل لنکٹس سیرپ برآمد کر چھ افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے۔

فی الحال گرفتار شدہ ملزمان کو ایس ٹی ایف نے ریاستی اسپتال سے طبی معائنہ کے بعد اپنے ہمراہ لے گئی ہے۔

گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت 21 سالہ جئے سنگھ ولد رادھے شیام ساکن موضع لوہتا تھانہ سرائے خواجہ جونپور،ب 27 سالہ زاہد ولد صدیق، امین خان ولد راجو خان ​​ساکن گن ہریانہ، 34 سالہ چندن گپتا ولد راجکمار ساکن فیض آباد روڈ بھادی تھانہ شاہ گنج ضلع جونپور، 50 سالہ جتیندر پرجا پتی ولد اہیبرن ساکن موضع معروف پور تھانہ گورا بادشاہ پور ضلع جونپور، 36 سالہ برجیش سنگھ ولد جگت سنگھ ساکن موضع ترسن تھانہ گورا بادشاہ پور ضلع جونپور، کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد 26 جنوری کو

اتنے بڑے معاملہ کا انکشاف ہونے کی وجہ سے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details