اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے ضلع ہیڈکواٹر شہر کے میرہ بھون محلے میں گذشتہ شام فوڈ سکیورٹی و ڈرگس محکمہ کی ٹیم نے ایک میڈیکل ڈسٹری بوٹرس سنٹر پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپیہ قیمت کی نقلی و نشیلی دوائیں برآمد کیا۔
ڈرگس انسپیکٹر راہل کمار نے بتایا کہ 'شکایت پر انہوں نے فتح پور کے ڈی آئی ونئے کرشن مع پولیس فورس کے ساتھ یونیورسل مڈسین ڈسٹری بوٹرس سنٹر میرہ بھون میں چھاپہ مار کر تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ روپیہ قیمت کی نقلی و نشیلی دوائیں برآمد کر مالک وشواناتھ پرتاپ سنگھ کو حراست میں لیا گیا۔'