اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھانسی: کیمیکل چھڑکاؤ میں 40 لاکھ سے زیادہ ٹڈی ہلاک - ٹڈی ہلاک

ایران اور پاکستان سے راجستھان اور مدھیہ پردیش کے راستے ٹڈیوں کا ایک دل جھانسی میں داخل ہو گیا ہے۔

Breaking News

By

Published : May 26, 2020, 11:04 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں انتظامیہ نے ٹڈیوں کے ایک گروپ سے چالیس لاکھ سے زیادہ ٹڈیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'ایران اور پاکستان سے راجستھان اور مدھیہ پردیش کے راستے ٹڈیوں کا ایک دل جھانسی میں داخل ہو گیا ہے۔'

پیر کے روز ڈی ایم آندرا وامسی نے کیمپ آفس میں ٹڈی دل کو قابو میں کرنے کے لئے محکمہ زراعت اور انتظامی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

جھانسی: کیمیکل چھڑکاؤ میں 40 لاکھ سے زیادہ ٹڈی ہلاک

ڈی ایم نے دعوی کیا کہ 'اتوار کی رات ٹڈیوں کے دل پر کیمیکل چھڑکاؤ میں 40 لاکھ سے زیادہ ٹڈی ہلاک ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد تقریبا ایک کروڑ ہے۔ ضلع کے مختلف حصوں میں یہ ٹڈڈی گروپس چار دن سے پریشانی پیدا کررہی ہیں۔ کاشتکاری اور باغبانی کے لئے یہ ٹڈی دل خطرہ ہے۔'

جھانسی: کیمیکل چھڑکاؤ میں 40 لاکھ سے زیادہ ٹڈی ہلاک

جمعہ کی شام سے ضلع انتظامیہ نے ان پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دیا تھا، جس میں کیمیائی، فائر بریگیڈ اور دیگر بہت سے ذرائع شامل تھے۔

جھانسی: کیمیکل چھڑکاؤ میں 40 لاکھ سے زیادہ ٹڈی ہلاک

ڈی ایم اندرا وامسی نے کہا کہ 'مانیٹرنگ کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹڈیوں سے متعلق معلومات کنٹرول روم کو دیں۔ ہم نے پایا کہ ٹڈیاں گرم ہوا کے قریب نہیں رکتے ہیں، یہ ٹھنڈی ہوا کے قریب رہتے ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ بیتوا ندی کے کنارے جہاں سبزیاں اگائی جاتی ہیں وہاں ان کی سرگرمی دو دنوں میں مزید بڑھ گئی ہے۔'

ڈی ایم نے بتایا کہ 'اتوار کی رات ٹڈیوں کے دل پر کیمیائی چھڑکاؤ کیا گیا، جس کی وجہ سے چالیس لاکھ سے زیادہ ٹڈیاں ماری گئی ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details