اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور سڑک حادثے میں ڈرائیور زندہ جل گیا

کانپور میں دو ڈمپر کی آمنے سامنے ٹکر ہونے سے دونوں ڈمپروں میں آگ بھڑک اٹھی اور ڈمپر کا ڈرائیور زندہ جل گیا۔

کانپور سڑک حادثے میں ڈرائیور زندہ جل گیا
کانپور سڑک حادثے میں ڈرائیور زندہ جل گیا

By

Published : Oct 28, 2020, 9:10 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے گھاٹم پور پولیس سٹیشن علاقے میں دو ڈمپر کے درمیان تصادم ہوگیا، تصادم اتنا شدید تھا کہ ان دونوں ڈمپروں میں بھیانک آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے ایک ڈمپر کا ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک ہوگیا، جبکہ کئی لوگوں کے دونوں ڈمپرز میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

کانپور سڑک حادثے میں ڈرائیور زندہ جل گیا

اطلاع ملتے ہی موقع پر فائر بریگیڈ عملے نے سخت کوششوں کے بعد دونوں ڈمپرز کی آگ پر قابو پالیا۔

دراصل گھاٹم پور تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ (این ایچ) 34 پر پتارا گاؤں کے قریب کانپور سے حمیر پور جانے والی سڑک پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

کانپور میں دو ڈمپر کے آمنے سامنے ٹکر ہونے سے دونوں ڈمپوں میں آگ بھڑک اٹھی، اور ڈمپر کا ڈرائیور زندہ جل گیا

بتایا جارہا ہے کہ ایک ڈمپر کانپور سے حمیر پور کی طرف جارہا تھا، جبکہ دوسرا حمیر پور سے گھاٹم پور کے راستے کانپور کی طرف جارہا تھا۔

تیز رفتاری کے باعث دونوں ڈمپر کے ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا اور آپس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے دونوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس میں ایک ڈمپر کا ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک ہوگیا جب کہ دونوں ڈمپرز میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

راہگیروں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور بےحد کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا، اسی دوران گھاٹم پور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details