یوگی حکومت کے دوسرے دور میں میرٹھ کی ساؤتھ اسمبلی سیٹ سے دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے سومیندر تومر کو یوگی حکومت میں وزیر مملکت برائے بجلی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ڈاکٹر سومندر تومر نے پریس سے بتایا کہ آئندہ برسوں میں صوبے میں بجلی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے لیے نئے پاور اسٹیشن بنانے کی یقین دہانی کرائی، لیکن الیکشن سے قبل مینوفیسٹو میں کئے گئے بجلی بل کو آدھا کئے جانے کے پارٹی کے وعدے پر خاموش رہیں۔
Somendera Tomar Re-elected from Meerut South Assembly Seat: ڈاکٹر سومیندر تومر میرٹھ ساؤتھ اسمبلی سیٹ سے دوسری بار منتخب - میرٹھ کی ساؤتھ اسمبلی سیٹ
میرٹھ کی ساؤتھ اسمبلی سیٹ سے دوسری بار منتخب ہوکر اسمبلی پہنچے ڈاکٹر سومندر تومر کو یوگی حکومت کے دوسرے دور میں پاور منسٹری کی ذمہ داری حاصل ہوئی ہے۔ یو پی حکومت میں وزیر مملکت برائے پاور کا چارج سبھالنے کے بعد میرٹھ پہنچے سومندر تومر نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں میں عمل میں لائی جانے والی پالیسی کا ذکر کیا.
![Somendera Tomar Re-elected from Meerut South Assembly Seat: ڈاکٹر سومیندر تومر میرٹھ ساؤتھ اسمبلی سیٹ سے دوسری بار منتخب میرٹھ ساؤتھ اسمبلی سیٹ سے دوسری بار منتخب ہوئے ڈاکٹر سومیندر تومر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14935223-933-14935223-1649158284507.jpg)
Dr. Somendera Tomar
Dr. Somendera Tomar
مزید پرھیں:
وزیر مملکت برائے بجلی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میرٹھ پہنچنے ڈاکٹر سومیندر تومر نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ پانچ برسوں میں کیے جانے والے کاموں کا خاکہ پیش کیا۔ وہیں بجلی چوری روکنے کے لیے سخت قدم اٹھانے کی بھی بات کہی۔ اب دیکھنا ہوگا الیکشن سے قبل حکومت کے بجلی بل میں رعایت دیے جانے کے وعدے کو حکومت کب تک پورا کر پاتی ہے۔