اردو

urdu

ڈاکٹر نواز دیوبندی 'خواجہ یونس ایوارڈ' سے سرفراز

'ارم گروپ آف لکھنؤ' کے اعزازی پروگرام کے دوران بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور ماہر تعلیم نسواں ڈاکٹر نواز دیوبندی کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے'خواجہ یونس ایوارڈ 2021' سے نوازا گیا۔

By

Published : Feb 6, 2021, 9:09 PM IST

Published : Feb 6, 2021, 9:09 PM IST

Dr. Nawaz Deobandi Received 'Khawaja Younis Award'
ڈاکٹر نواز دیوبندی 'خواجہ یونس ایوارڈ' سے سرفراز

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور پورے ملک میں گرلز ایجوکیشن کے دائرہ کو وسیع کرنے والی شخصیت ڈاکٹر نواز دیوبندی کو ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 'ارم گروپ آف لکھنؤ' کی جانب سے منعقدہ ایک اعزازی پروگرام کے دوران ارم گروپ آف انسٹی ٹیوٹس کی جانب سے مشترکہ طور پر 'خواجہ یونس ایوارڈ 2021' سے نواز ا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما کے بدست دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز لکھنؤ میں ایک پر وقار اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر دنیش شرما نے ڈاکٹر نواز دیوبندی کی تعلیمی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی کی تعلیمی خدمات قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں۔ خواتین کے صد فیصد تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرہ میں ایک نئی اور خوشگوار بیداری آئے گی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر نواز دیوبندی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کو ایسی ہی سوچ و فکر رکھنے والوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعراء کی برادری کے لئے بھی ان کی تعلیمی خدمات قابل فخر ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر نواز دیوبندی کو شال اوڑھا کر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے پرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نواز دیوبندی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ اس ملک کے عظیم ماہر تعلیم 'خواجہ محمد یونس' کے نام سے تعلیمی میدان میں کام کرنے کے اعتراف میں مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ یونس نے تقریباً 60 کتابیں تصنیف کیں۔ انہوں نے 35 تعلیمی ادارے قائم کیے اور تعلیمی میدان میں عظیم کارنامے انجام دیئے۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ خواجہ یونس کے نام سے دیا جانے والا اعزاز میرے اندر خود اعتمادی کے ساتھ نئے حوصلوں کو جنم دے گا۔

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں منعقدہ اس پروگرام میں پروفیسر شارب رودولوی، مولانا رشید فرنگی محلی، مولانا کلب صادق کے بیٹے سبطین نوری اور سابق ڈی جی پی اتر پردیش رضوان احمد نیز نواب جعفر میر عبد اللہ نے شرکت کر کے میرے ساتھ ساتھ پروگرام کوبھی اعزاز بخشا ہے۔

اس موقع پر انٹر نیشنل قلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نواز گرلز پبلک اسکول دیوبند میں ایک استقبالیہ پروگرام پیش کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فرمان سردھنوی نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details