وزیر اعلی نے کہا کہ ہندوستان کی اتحاد و سالمیت کا سبق جو انہوں نے سکھایا آج اسے پورا ہوتا دیکھا جارہا ہے۔ ’ایک بھارت اور شریشٹ بھارت‘ کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔
انہوں نے آزاد ہندوستان میں انہوں نے مرکزی وزیر صنعت کی حیثیت سے اپنی نمایاں خدمات دیتے ہوئے ملک کو ایک وژن دیا تھا۔
ڈاکٹر مکھرجی ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے بڑے حامی تھے۔ آئین میں آرٹیکل 370 کو شامل کئے جانے پر حکومت سے ان کے خیال جدا تھے ۔ انہوں نے حکومت سے الگ ہٹ کر خود کو مادر وطن کی خدمت کے لئے وقف کر دیا۔