اردو

urdu

By

Published : Aug 11, 2023, 5:48 PM IST

ETV Bharat / state

Dr Mohsin Deputy Medical ڈاکٹر محمد محسن ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر

جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد محسن اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیے گئے۔

Dr Mohsin Deputy Medical
Dr Mohsin Deputy Medical

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ امراض جلد و زہراویہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن کو یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر گلریز نے اجمل خاں طبیہ کالج و اسپتال کا ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا ہے، ان کی یہ تقرری ایک سال یا اگلے حکم تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر محمد محسن شعبہ کے مفوضہ کاموں کے ساتھ یہ نئی ذمہ داری پوری کریں گے۔ یونانی فیکلٹی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈاکٹر محمد محسن ہمیشہ صف اول میں کھڑے رہے ہیں، یہاں کے طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان وہ یکساں مقبولیت رکھتے ہیں، بحیثیت ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ان کی تقرری سے امید کی جارہی ہے کہ طبیہ کالج و اسپتال کے نظم و نسق میں بہتری آئے گی، مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی اور طلبہ کو اسپتال سے استفادے کے زیادہ بہتر مواقع میسر ہوں گے۔

ڈاکٹر محمد محسن تعلیم و تدریس میں مہارت کے ساتھ تحقیق کا اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں اور بحیثیت طبی محقق کئ اہم اداروں کے وہ رکن ہیں، قومی اور بین الاقوامی ریسرچ جرنلس میں امراض جلد سے متعلق تحقیقی مقالات کے علاوہ وہ کئ کتابوں کے مصنف ہیں اور یونانی طب میں پہلی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز بھی ان کے نام ہے۔ واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا اجمل خان طبیہ کالج و اسپتال 1927 میں قائم ہونے والا یونانی طب کا ایک باوقار ادارہ ہے، جسے یونانی دنیا کا AIIMS بھی کہا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details