اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر کفیل خان نے یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا

ڈاکٹر کفیل نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر ملک میں ہنگامہ برپا کر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر کفیل خان نے خط لکھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا
ڈاکٹر کفیل خان نے خط لکھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا

By

Published : Apr 20, 2021, 10:07 PM IST

گورکھپور کے بی آر میڈیکل کالج کے سابق سینیئر ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر انہیں بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وبا کے خاتمے کے بعد وزیر اعلی انہیں دوبارہ معطل کر دیں لیکن کورونا بحران کے اس دور میں وہ طبی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر کفیل خان نے خط لکھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا

ڈاکٹر کفیل نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر ملک میں ہنگامہ برپا کر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ایسے تمام ڈاکٹر موجود ہیں جو محکمہ کی کارروائی کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومت انہیں بحال کرکے خدمت لے رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں ان کی معطلی کو منسوخ کیا جائے اور خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

ڈاکٹر کفیل خان نے خط لکھ کر ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا

ڈاکٹر کفیل نے اپنے خط میں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیش مشرا اور بحالی کے انچارج ڈاکٹر ستیش کا بھی ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک پھر کورونا کے طوفان کو شکست دے گا:مودی

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی گئی تھی لیکن اب ان کو بحال کردیا گیا ہے۔ اس لئے ان کی خواہش ہے کہ حکومت وبا کے اس دور میں انہیں ملک و عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details