ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف علی گڑھ کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں 13 دسمبر کو دفعہ 153-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر کفیل خان گرفتار - کفیل خان نے اے ایم یو کے قریب 600 طلباء سے خطاب کیا
اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے گزشتہ برس 12 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک بیان دینے پر ڈاکٹر کفیل خان کو بدھ کے روز ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔
ڈاکٹر کفیل خان گرفتار
ایف آئی آر کے مطابق ، ڈاکٹر کفیل خان نے اے ایم یو کے قریب 600 طلباء سے خطاب کیا اور سی اے اے پر متنازع بیان دیا۔
کفیل خان کو آج صبح 11 بجے ممبئی باغ کے احتجاج میں شریک ہونا تھا۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ممبئی باغ میں خواتین مظاہرین کی جانب سے غیر معینہ مدتی احتجاج کا آج چوتھا دن ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 11:47 AM IST