شعبہ ایپلائیڈ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو کے بانی کے جشن یوم سرسید کی تقریب پر 17 اکتوبر کو سائنس، لائف سائنس، انجینئرنگ، میڈیسن اور یونانی میڈیسن زمرہ میں اس سال کے 'اے ایم یو ینگ ریسرچ ایوارڈ' سے نوازا جائے گا۔
ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو ینگ ریسرچ اسکالر ایوارڈ سے نوازا جائے گا
عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ ایپلائیڈ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کو سرسید ڈے کی تقریب پر 17 اکتوبر کو ینگ ریسرچر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ پچاس ہزار روپے پر مشتمل ہے۔
ڈاکٹر انعام الدین کو اے ایم یو ینگ ریسرچ اسکالر سے نوازا جائے گا
ایوارڈ کے لیے ان کے نام کا انتخاب نامور سائنسداں ڈاکٹرنرنجن چکروتی (پروفیسر آف امیننس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ، نئی ڈہلی) کی سربراہی میں ایک جیوری نے کیا۔
انو ویشن کونسل اینڈ یونیورسٹی انکیوبیشن سینٹر، اے ایم یو کے چیئرمین پروفیسر ایس امتیاز حسنین اور کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سجاد اطہر نے کہا کہ ڈاکٹر انعام الدین نے مؤقر قومی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں 175 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں اور وہ کئی مؤقر جرائد کے ادارتی بورڈ میں بھی شامل ہیں۔