پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ضلع سلطان پور کے ابراہیم پور میں مورتی وسرجن کے دوران شرپسندوں کے ذریعہ مسجد کو نقصان پہنچانے و مدرسہ و دوکانوں میں توڑ پھوڑ کرنے پر پولیس کے ذریعہ سرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کے برعکس مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی انصاف و قانون کے خلاف و قابل مذمت ہے۔Sultanpur Violence
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ فرقہ وارانہ شکل دینے کے لئے مورتی وسرجن جلوس کے ساتھ چل رہے شرپسندوں نے ابراہیم پور میں مسجد کے نزدیک نماز کے وقت تیز آواز سے ڈی جے بجا رہے تھے،نمازیوں نے آواز آہستہ کرنے کو کہا تو مسجد و نمازیوں پر حملہ کرکے مسجد کو نقصان پہونچایا اور مدرسہ و دوکانوں میں توڑ پھوڑ کرکے طلبہ کے ساتھ مار پیٹ کی اور مقامی پولیس کھڑی تماشائی بنی رہی، جہاں ایس ایچ او امریندر سنگھ نے شرپسندوں پر کارروائی کے برعکس بھیڑ کو مشتعل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو چن چن کر ماریں گے اور ان کے مکانات کو توڑ دیں گے۔
مذکورہ بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اب وہیں اپنے بیان کے بموجب ایس ایچ او مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی کر رہے ہیں۔ مدرسہ سمیت پانچ لوگوں کے خلاف غیر قانونی قبضے کی نوٹس جاری کی گئی ہے، جن میں چار مسلم ایک ہندو یادو طبقے سے ہیں۔ کچہری میں فرقہ وارانہ بنیاد پر وکلاء نے گرفتار مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔