اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dr Ashutosh Sinha ڈاکٹروں کا گردن توڑ بخار میں مبتلا ڈھائی ماہ بچے کی جان بچانے کا دعویٰ - ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے فورٹس اسپتال

نوئیڈا کے فورٹس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے روڈوٹوکلا میننجائٹس اور سی ایم وی منینجائٹس میں مبتلا دو ماہ کے بچے کے کامیاب علاج کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ماہر اطفال ڈاکٹر آشوتوش سنہا نے بتایا کہ بچے کو بخار، چڑچڑاپن اور آنکھوں کے الٹ جانے کا مسئلہ تھا۔

ڈاکٹروں کا گردن توڑ بخار میں مبتلا ڈھائی ماہ بچے کی جان بچانے کا دعویٰ
ڈاکٹروں کا گردن توڑ بخار میں مبتلا ڈھائی ماہ بچے کی جان بچانے کا دعویٰ

By

Published : May 4, 2023, 12:37 PM IST

ڈاکٹروں کا گردن توڑ بخار میں مبتلا ڈھائی ماہ بچے کی جان بچانے کا دعویٰ

نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے نوئیڈا میں واقع فورٹس ہسپتال کے ماہر اطفال ڈاکٹر آشوتوش سنہا کی قیادت میں گردن توڑ بخار میں مبتلا ڈھائی ماہ کے بجے کی جان بچانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیسز بہے یہ دماغ کی سطح پر انفیکشن اور سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے جو CMV cytomegalovirus نامی وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔


بچے کو یہ مسئلہ تھا:
ماہر اطفال ڈاکٹر آشوتوش سنہا نے بتایا کہ متھرا کا رہنے والے بچے کو بخار، چڑچڑاپن اور آنکھوں کے الٹ جانے کے مسائل تھے۔ بچے کو داخل کرایا گیا اور بچے کے MRI، CSF (Cerebrospinal Fluid) سمیت مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے جس میں انفیکشن کا انکشاف ہوا اور انکشاف ہوا کہ بچہ گردن توڑ بخار( مینین جائٹئس )میں مبتلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیر خوار بچے کو بھی دورے پڑنا شروع ہو گئے تھے اور اس کی بے قابو حالت کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر ایک ٹیوب کے ذریعے اینٹی بائیوٹک دی گئی۔ طبی سطح پر بچے کی حالت میں بہتری نظر آرہی تھی اور کھانا کھلانا بھی ٹھیک سے شروع کردیا گیا تھا لیکن تیز بخار ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:World Asthma Day in Meerut عالمی یوم دمہ کے موقع پر ڈاکٹرز نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی

ان کا کہنا ہے کہ اسے دن میں 3-4 بار بخار ہو رہا تھا، اس لئے دوبارہ CSF ٹیسٹ کیا گیا اور بائیو فائر ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا۔ جس میں سی ایم وی پازیٹو پایا گیا۔ نوزائیدہ کو چھ ہفتوں کے لیے گانسیکلوویر کا انجکشن دیا گیا تھا۔ تاہم، IV کے ذریعے ganciclovir دینے کے 10 دن بعد، بخار کم نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details