اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں مظفرنگر اسٹیٹ ہائی وے پر آج پیش آئے سڑک حادثہ میں مشہور کوی پدم شری ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ کو دیوبند کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مشہور ومعروف کوی ڈاکٹر اشوک چکر دھر اپنی اہلیہ باگیشوری کے ہمراہ بذریعہ کار دہلی سے مسوری جارہے تھے اس دوران دیوبند کے فلائی اوور پر رونگ سائیڈ سے آرہی ایک گاڑی نے ان کی کار سے ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی اہلیہ دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور مقامی افسران و پولیس جائے وقوع پر پہنچے اور ڈاکٹر اشوک چکر دھر اور ان کی زخمی اہلیہ کو علاج کے لئے کیلاش چند جین میموریل ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا۔