میرٹھ میں اردو کے مشہور شاعر اور صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد Dr Anjum Jamali Remembered میں ہر سال ایوارڈ فنکشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ ایوارڈ اردو شاعری، تعلیم، صحافت، ادب اور سماجی خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔
انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں اس سال ماحولیات کے شعبہ میں خصوصی خدمات کے لیے بھی ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر موجود شخصیات نے انجم جمالی کی اردو شاعری اور صحافت میں خدمات پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کی ان کوششوں کی ستائش کی۔ وہیں اس موقع پر ڈاکٹر انجم جمالی کی غزلوں کو بھی پیش کیا گیا۔ Famous Poet And Journalist Dr Anjum Jamali