کشی نگر: سعودی عرب کی کنگ خالد یونیورسٹی نے کشی نگر کے ہونہار ڈاکٹر ابوالکلام کو سائنسی تحقیق کے لیے اعزاز سے نوازا۔ Dr. Abul Kalam has been honored in Saudi Arabia وشن پورہ بلاک کے وشن پورہ بزرگ (نونیا پٹی) کے رہنے والے ڈاکٹر ابوالکلام، محکمہ گنا سے ریٹائر ہونے والے عبدالمجید انصاری کے بڑے بیٹے ہیں۔
ڈاکٹر ابوالکلام نے اپنی اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔ انہوں نے کیمسٹری میں تحقیق کرکے الہ آباد یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے علمی جذبے اور لگن کے بل بوتے پر وہ تعلیمی میدان میں بلند مقام کی طرف گامزن رہے۔ انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں بطور گیسٹ فیکلٹی تدریسی کام شروع کیا۔ ڈاکٹر کلام کو 2009 میں سعدی عرب میں واقع کنگ خالد یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔