لکھنو: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی میں دو روزہ ڈاکٹر عبدالکلام اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔دو روزہ اس فیسٹول میں یونیورسٹی سے وابستہ ریاست بھر کے اداروں کے تقریباً آٹھ ہزار سے زائد طلبا حصّہ لیں گے۔ اس دوران کئی طرح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ Abdul Kalam Sports Fest
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پردیپ کمار مشرا کی ہدایت میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد 15اور16ستمبر کو کیا جا رہا ہے۔ جس میں مختلف قسم کے کھیل دو دن منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکیٹ بال، چیس، کبڈّی، کھو-کھو، اور والی بال کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ Sports Festival at D APG Abdul Kalam University