اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ ضلع میں دو افراد کا قتل، کھیت میں ملی لاش - اردو نیوز امروہہ

امروہہ ضلع کے گجرولا تھانہ علاقہ کے محمد آباد گاؤں میں دو افراد کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس پورے معاملے میں، اہل خانہ نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سلطان نامی شراب کی دکان کے مالک پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

double murder in amroha, dead body found in field in amroha
امروہہ ضلع میں دو افراد کا قتل، کھیت میں ملی لاش

By

Published : Feb 24, 2021, 5:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا پولیس اسٹیشن کے گاؤں محمد آباد میں پولیس محکمہ میں دوہرے قتل کی اطلاع پر سنسنی پھیل گئی ہے۔ شراب کے ٹھیکے کے قریب، دو نوجوان کچھ ہی فاصلے پر مختلف مقامات پر کھیت میں مردہ حالت میں پائے گئے، جس کے بعد اس علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی شخص ارکان نے بتایا کہ یہ رات کا واقعہ ہے جب کی پولیس کو اطلاع بہت دیر بعد ملی۔ ان نوجوانوں کا نام سفیان ولد نصرالدین ساکن محمد آباد ہے اور دوسرا نام رام نیواس عرف ڈابو ولد بال کرن سنگھ ساکن گاؤں قصام آباد ہے۔

اس پورے معاملے میں، ہلاک شخص رامنیواس کے والد نے بتایا کہ ان لوگوں کا 2 دن قبل شراب کی دکان کے مالک سلطان سے جھگڑا ہوا تھا۔ سلطان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، اس سارے معاملے میں اُنہونے کہا کہ مجھے شک ہے کہ سلطان نے دونوں کو مار ڈالا ہوگا۔

معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیتی موقع پر پہنچی اور انہوں نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:

امروہہ میں غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو افراد گرفتار

ایس پی سنیتی نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی جائیں گی، الزام کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details