اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sachin Pilot Slams BJP: 'ڈبل انجن کی سرکار کو شکست کا خوف، اسی لیے اَسّی بمقابلہ بیس کا نعرہ دیا' - غازی آباد کے جی ٹی روڈ گھنٹہ گھر

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے اسٹار کیمپینر اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت ترقی کے معاملے پر پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سرو سماج کی ترقی اور سب کا ساتھ، سب کا ساتھ بھول کر 80 بمقابلہ 20 کا نعرہ لگانا شروع کر دیا ہے Sachin Pilot Slams BJP over 80 vs 20 Statement۔

ڈبل انجن کی سرکار کو شکست کا خوف ،80 بمقابلہ 20 کا نعرہ
ڈبل انجن کی سرکار کو شکست کا خوف ،80 بمقابلہ 20 کا نعرہ

By

Published : Jan 27, 2022, 10:33 PM IST

اترپردیش: غازی آباد کے جی ٹی روڈ گھنٹہ گھر پر صدر سیٹ سے کانگریس امیدوار سوشانت گوئل کے مرکزی انتخابی دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومتوں نے ہر طبقہ کا استحصال کیا Sachin Pilot Slams BJP over 80 vs 20 Statement۔

سال بھر کسان سڑکوں پر دھرنا دینے پر مجبور ہوئے جس میں 700 سے زائد کسان ہلاک ہوئے۔ حکومت کو بالآخر گھٹنے ٹیک کر قانون واپس لینا پڑا۔ موجودہ حکومت میں بے روزگاری، مہنگائی، سکیورٹی کو لے کر ہر طبقہ پریشان ہے Double Engine Govt Exploited Every Class Says Sachin Pilot۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ایس پی، بی ایس پی یا کسی دوسری پارٹی نے دیانتداری سے اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا۔

پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ ہر طبقہ کے استحصال پر آواز اٹھاتے ہوئے گرفتاریاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress candidate from Dadri: کانگریس کے دادری سے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ریاست کے عوام نے تینوں پارٹیوں کی حکومت دیکھ لی ہے اور اب تبدیلی کا ذہن بنا لیا ہے۔ زمین کھسکتے دیکھ کر وزیر اعلیٰ سے لے کر مرکز میں بیٹھے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سمیت تمام وزراء اور لیڈران گھر گھر پمفلٹ تقسیم کرنے پر مجبور ہیں۔

اس موقع پر امیدوار سوشانت گوئل، ورکنگ ضلع صدر کارتکیہ کوشک، مہا نگر صدر لوکیش چودھری کے علاوہ کانگریس کے لیڈران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details