اتر پردیش کے ضلع بنارس کے مفتی عبد الباطن نعمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سبھی لوگ اس ماہ کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھیں عبادت کریں صدقات و عطیات نکال کر اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں مختلف حالات ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر ہم لوگوں کے بیچ میں ہے ایسے میں ہمیں کورونا کی گائیڈ لائن پر بھی عمل کرنا چاہئے جس سے نہ صرف ہم خود اپنی جان بچا سکیں گے بلکہ دوسروں کو بھی بیماری میں مبتلا نہ ہونے میں مدد کریں گے۔