انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں جو پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کے علاوہ دیگر مفاد عامہ تعمیر ہوں گے، اس کے لئے لکھنؤ یونیورسٹی کے روہت شریواستو نے سب سے پہلے 21 ہزار روپے چندہ دیا ہے۔
اس سلسلے میں اطہر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پہلے ہی بتایا تھا کہ 'انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ میں صرف مسلمان ہی چندہ دیں گے ایسا نہیں ہے۔
اس میں کسی بھی مذاہب سے تعلق رکھنے والے انصاف پسند لوگ چندہ دے سکتے ہیں لیکن وہ حلال کمائی سے ہو۔ 'دو بینک اکاؤنٹز۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ٹرسٹ کے سکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹز آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں کھولے گئے ہیں۔