اردو

urdu

ETV Bharat / state

Six Health Workers Terminated کشی نگر ضلع ہسپتال کے وائرل ویڈیو پر کارروائی، عملے کے چھ ارکان معطل

اترپردیش کے ضلع کشی نگر ضلع ہسپتال کے وائرل ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے ہیلتھ عملہ کو معطل کردیا ہے، جب کہ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر دو میڈیکل افسران سے وضاحت طلب کی ہے۔ Six Health Workers Terminated in UP after Viral Video

Dog licks wounds of patient in UP hospital, six health workers terminated
کشی نگر ضلع ہسپتال کے وائردل ویڈی پر کارروائی، چھ ہیلتھ عملہ معطل

By

Published : Nov 4, 2022, 2:37 PM IST

کشی نگر: کشی نگر ضلع ہسپتال کے وائر ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ایس راج لنگھم نے چھ ہیلتھ ورکز کو معطل کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے ایک حکم نامہ جاری کرکے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر دو میڈیکل افسران سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔ Six Health Workers Terminated in UP after Viral Video

ضلع مجسٹریٹ نے افسر کو واقعہ کی تصدیق کرنے کا حکم دیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔ وہیں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، جو ریاست کے وزیر صحت بھی ہیں انہوں نے بھی اس معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ یکم نومبر کی رات ایک 25 سالہ بٹو نام کے نوجوان کشی نگر کے جٹھن پولیس اسٹیشن کے علاقے میں یکم سڑک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا۔ زخمی حالت میں اسے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کتا کا بچہ وارڈ میں داخل ہوکر مریض کا خون چاٹتنے لگا اور اس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت میں افراتفری مچ گئی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں کہ "اس واقعے نے ضلع کی شبیہ کو داغدار کیا ہے اس لیے چھ ہیلتھ ورکرز کو معطل کردیا گیا ہے۔"

وہیں چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس کے، رائے نے بتایا کہ مریض اپنے بستر سے نیچے گر گیا تھا جب ڈیوٹی پر موجود عملہ دوسرے مریضوں سے بات کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک آوارہ کتا ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے اندر داخل ہوا اور کسی نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details