اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کے پہنچنے کے بعد زخمی شخص کا ڈاکٹروں نے علاج کیا

اترپردیش کے میرٹھ کے سول لائن تھانہ علاقے کے ویسٹرن کچہری روڈ کے پاس ایک شخص بائک سے گر کر زخمی ہو گیا جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا اس کے سامنے ہی یشلوک نام کا پرائیویٹ ہسپتال ہے لیکن کافی دیر سڑک پر پڑے رہنے کے باوجود ہسپتال کے اسٹاف نے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکٹروں نے علاج کیا۔

By

Published : Jun 1, 2021, 11:34 AM IST

up_mrt_01_medical staff ka ravayya_ avbb_10007
پولیس کے پہنچنے کے بعد زخمی شخص کا ڈاکٹروں نے علاج کیا

ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کا مریضوں کے لیے رویہ سماجی اور انسانی فریضے سے زیادہ کاروبار ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سامنے پڑے درد سے کراہتے زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے ہسپتال کا اسٹاف زخمی شخص کو بھرتی کرنے سے ٹالتا رہا اور پھر بالاخر پولیس کو اس زخمی شخص کو سرکاری ہسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔

دیکھیں ویڈیو


یہ معاملہ ہے میرٹھ کے سول لائن تھانہ علاقے کے ویسٹرن کچہری روڈ کا جہاں موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا اس کے سامنے ہی یشلوک نامی پرائیویٹ ہسپتال ہے لیکن کافی دیر سڑک پر پڑے رہنے کے باوجود ہسپتال کے اسٹاف نے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا۔

کچھ مقامی لوگوں اور راہگیروں نے اس زخمی شخص کو اٹھا کر ہسپتال میں لے جانے کی کوشش کی جس کے بعد ہسپتال کے اسٹاف نے اسے داخل کرنے سے روک دیا اور فرش پر ڈال کر زخمی کی پٹی کر کے اپنا فرض ادا کر دیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تو میڈیا کے لوگوں کے ساتھ موقع پر پہنچے جس کے بعد ہسپتال کا اسٹاف حرکت میں آیا اور پھر زخمی شخص کو فرش سے اٹھا کر اسٹریچر پر لٹایا گیا اور انجیکشن وغیرہ دیا گیا۔


اگر وقت پر زخمی شخص کا علاج نہیں ہوتا تو ان کے ساتھ بڑا معاملہ پیش آ سکتا تھا۔ ضرورت ہے ایسے زخمی افراد کے لئے نجی ہسپتالوں کے میڈیکل اسٹاف کو بھی انسانی فریضہ نبھانے کی تئیں بیدار کیا جائے جس سے ان کے اندر انسانی تقاضوں کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details