اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: ڈاکٹرز نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا - ریپڈ رسپانس ٹیم

ضلع مظفرنگر میں آر آر ٹی کووڈ -19 کے ممبران ڈاکٹرز نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔

مظفرنگر: ڈاکٹرز نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم پیش کیا
مظفرنگر: ڈاکٹرز نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم پیش کیا

By

Published : Jul 6, 2021, 7:48 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کلکٹریٹ کے احاطے میں ریپڈ رسپانس ٹیم (آر آر ٹی) کے درجن سے زائد ممبران ڈاکٹرز نے تین مہینے کی ڈیوٹی کے معاہدے کو دو مہینے کے اندر ہی ختم کرنے پر اور اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔

مظفرنگر: ڈاکٹرز نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم پیش کیا

مظفرنگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں آر آر ٹی کووڈ-19 کے درجن سے زائد ممبران ڈاکٹرز کی سربراہی کررہی ڈاکٹر امرت نے بتایا کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے آر آر ٹی کووڈ- 19 کے لیے ہم ڈاکٹرز کو تین مہینے کے معاہدے پر ڈیوٹی پر رکھا گیا تھا لیکن صرف دو مہینے کے وقفے کے بعد ہی معاہدہ ختم کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'ریاست کے وزیر اعلیٰ کے ذریعے کووڈ - 19 کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو 25 فیصد کا ایگریمنٹ کیا گیا تھا جو کہ اب تک کسی بھی ممبر کو نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی درخواست گزاروں میں سے کسی کو 100 روز کے کام کرنے کے بعد کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری جگویرسنگھ گجرمظفرنگرپہونچے

ڈاکٹر امرت نے کہا کہ 'اگر محکمہ صحت ہمارے لوگوں کی پریشانیوں کو نہیں سنتا ہے تو ہم ان کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details