پدم شری کلیم اللہ padma shri kalimullah khan 'فادر آف مینگو' کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ کلیم اللہ صاحب کئی دہائیوں سے آم پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ 100 سالہ پرانے ایک ہی درخت میں 300 اقسام کے آم پیدا کر رہے ہیں، جن کا ذائقہ اور خوشبو مختلف ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مینگو مین کلیم اللہ mango man kalimullah نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کی اموات ہوئی ہے کیونکہ انہوں اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے ہوئے ہمارے بچوں اور عزیزوں کو نئی زندگی دی ہے۔ لیکن افسوس کہ دوسروں کی جان بچاتے بچاتے سینکڑوں ڈاکٹر کی موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے دل میں بڑی بے چینی تھی کہ کیسے ان ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے؟ لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ ان شہید ڈاکٹرز کی یاد زندہ رکھنے کے لئے ایک خاص آم کا نام 'ڈاکٹر مینگو' doctor mango رکھ دیا جائے تاکہ جب بھی اس نام کے آم ہمارے درمیان آئے تو ہم ان تمام ڈاکٹرز کی خدمات کو یاد کریں، جنہوں نے ہمارے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر دی تھی۔