اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fake Hospital in Ghaziabad: بغیر ڈگری کے اسپتال چلانے والے صہیب خان گرفتار، اسپتال سربمہر

اترپردیش کے غازی آباد میں ایک اسپتال کو بغیر ڈگری کے چلانے کے الزام میں سیل کردیا گیا اور اسپتال چلانے والے صہیب خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ Doctor Arrested For Running Fake Hospital In Ghaziabad

By

Published : May 4, 2022, 10:07 PM IST

بغیر ڈگری کے اسپتال چلانے والے صہیب خان گرفتار
بغیر ڈگری کے اسپتال چلانے والے صہیب خان گرفتار

غازی آباد:اترپردیش کے غازی آباد کے مودی نگر میں بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے چل رہے اسپتال میں ایک معمر شخص کی موت کے بعد محکمہ صحت کے افسران حرکت میں آگئے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب محکمہ صحت کے افسران وجے نگر کالونی پہنچے اور ایک اسپتال کو سیل کر دیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے بغیر ڈگری کے ہسپتال چلانے والے ڈاکٹر، صہیب خان کو گرفتار کر لیا۔ Doctor arrested for running hospital without degree

ہسپتال سیل:

اے سی ایم او انتظامیہ ڈاکٹر سنیل کمار تیاگی اور سینئر فزیشن ڈاکٹر جی پی متھوریہ دوپہر ایک بجے کے قریب محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ روڑی گاؤں میں واقع وجے نگر کالونی پہنچے۔ اے سی ایم او ڈاکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ سی ایم او ڈاکٹر بھتوش شنکھدھر کے حکم پر ایس کے ہیلتھ کیئر سنٹر کو درست اور جائز دستاویزات نہ دکھانے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔


ڈاکٹر صہیب گرفتار

انہوں نے بتایا کہ بوڑھے لکشمی نارائن کی موت غلط علاج کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے۔ سی او مودی نگر سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ متوفی کے بیٹے سنجے کمار کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف دفعہ 304 کے تحت رپورٹ درج کرائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح ملزم صہیب خان سکنہ گائوں سرہ کو گرفتار کر کے چالان کر دیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:

Alleged Love Jihad Case Registered in Ghaziabad: غازی آباد کے ایک نوجوان پر مبینہ لو جہاد کا کیس درج



مسئلہ کیا ہے

کرشنا پوری کالونی کے ایک 65 سالہ شخص کی وجے نگر کالونی میں واقع ایس کے ہیلتھ کیئر سنٹر میں موت ہو گئی تھی۔ خاندان نے غلط علاج کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا تھا اور ہسپتال کو چلانے والے ڈاکٹر کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کر لی تھی۔ سنیل تیاگی، اے سی ایم او ایڈمنسٹریشن سی ایم او ڈاکٹر بھوتوش شنکھدھر کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں ہسپتال بغیر کسی درست دستاویزات کے چل رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details