اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kunwar Danish Ali Color Politics رنگ کو مذہب سے نہ جوڑا جائے، دانش علی

بہوجن سماج پارٹی کے لوک سبھا رکن کنور دانش علی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ کچھ لوگ رنگ کے نام پر مذاہب کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Do not Compare Colors With religion

رنگ کو مذہب سے نہ جوڑا جائے، دانش علی
رنگ کو مذہب سے نہ جوڑا جائے، دانش علی

By

Published : Dec 19, 2022, 3:54 PM IST

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لوک سبھا رکن دانش علی نے پیر کو رنگوں کے نام پر جاری سیاست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سناتن اور مسلم مذاہب اتنے کمزور نہیں ہیں کہ وہ رنگوں کی وجہ سے خطرے میں آجائیں۔ دانش علی نے لوک سبھا میں وقفہ صفرکے دوران کہا کہ کچھ لوگ رنگ کے نام پر مذہب کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت کے لوگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون کی اداکاری والی فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس فلم کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے نمائش کی اجازت مل جائے، اس پر کوئی تنازعہ نہ کھڑا کیا جائے اور اسے ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے۔ Pathan Song Controversy In Lok Sabha

انہوں نے کہا کہ رنگ کو مذہب سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ ایک مولانا کا بیان بھی اس فلم کولے کر آیا ہے اور وہ بھی اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے بیانات اور مطالبات مناسب نہیں۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details