ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں لوگوں کے دلوں سے کووڈ 19 کا خوف دور کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے ایک منفرد پہل کی ہے۔
ڈی ایم نے کووڈ-19 چئیمپین کے نام سے ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔ جس میں کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والوں کے تجربے، نسخے اور ان کے مشورے دیئے جارہے ہیں۔
دراصل عوام میں کووڈ-19 کے تئیں خوف اور غلط فہمیاں ہے۔جس کی وجہ سے اس وباء سے لڑائی میں ایک مثبت نظریہ نہیں بن پا رہا ہے۔ جبکہ خوش قسمتی یہ ہے کہ کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اس لیے بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ نے کووڈ چئیمپین سیریز کی شروعات کی ہے۔
اس سیریز میں کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کے تجربات، نسخے کے لیے پریس نوٹ جاری کی جارہی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کی اس پہل کو کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد ستائش کررہے ہیں، اس سے وبا کے تئیں عوام میں خوف کم کرنے میں مدد ملی گی۔