اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ڈی ایم نے زیر التواء معاملات کو حل کرنے کی ہدایت دی - اناج کی بوریوں کا بھی جائزہ لیا

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کلکٹریٹ کیمپس میں موجود محکمہ محصولات کے سبھی سیکشن و دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔

ڈی ایم کا دورہ
ڈی ایم کا دورہ

By

Published : May 25, 2021, 1:36 PM IST

اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسر نے ڈی ایل آر سی، نزارت، ای آر کے، محکمہ محصولات کے جوائنٹ آفس، اے آر او، آر آر کے اور سی آر اے کے تمام ٹیبلز کا دورہ کیا اور تمام معاونین کو پابندی کے ساتھ مقررہ وقت پر دفتر آنے کے علاوہ تمام زیر التواء معاملات کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی ایم کا دورہ


انہوں نے ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر اور دیگر محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ 'پردھان منتری غریب اَنّ یوجنا' کے تحت شفافیت کے ساتھ مفت راشن تقسیم کریں ساتھ ہی اناج کی بوریوں کا بھی جائزہ لیا۔


چک بندی دفتر کا معائنہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سی او رمضان اور اے سی ای او رنویر سنگھ کو غیر حاضر پایا، جس کی ذمہ داران سے وضاحت طلب کی، اس کے علاوہ دیگر محکمہ جاتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے ضلعی مجسٹریٹ نے ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، این آئی سی، اسسٹنٹ الیکشن آفیسر، اے آئی جی اسٹمپ اور مائننگ آفیسر کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ دیوکار سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details