اردو

urdu

ڈی ایم نے کورونا آئسولیشن وارڈ کی جانچ کی

By

Published : Mar 16, 2020, 11:39 PM IST

بجنور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رماکانت پانڈے نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا وارڈ کا معائنہ کیا۔ ڈی ایم نے وارڈ میں تمام سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی اور تمام سامان کی جانچ کی۔

ڈی ایم نے کورونا آئسولیشن وارڈ کی جانچ کی
ڈی ایم نے کورونا آئسولیشن وارڈ کی جانچ کی

بجنور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں وارڈ میں جانچ کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی ڈی ایم کے ساتھ موجود تھے۔ چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس آج بھی پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت کی طرف سے کورونا کو ایک وبا قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈی ایم نے کورونا آئسولیشن وارڈ کی جانچ کی

انہوں نے بتایا کہ یہ فلو جیسی بیماری ہے جس کی علامتیں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رماکانت پانڈے نے کورونا وائرس سے متعلق ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اور اجلاس میں موجود عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details