اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: 'ابھیودے اسکیم' کے تحت دو مراکز پر کلاس چل رہی ہیں - اردو نیوز بریلی

بریلی میں ضلع کے اعلیٰ افسران ان دنوں انتظامیہ کی ذمہ داری کے علاوہ اساتذہ کے کردار میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار، تاریخ کے مضمون کا درس دے رہے ہیں تو ڈویژنل کمشنر رنویر پرساد طلباء و طالبات کو امتحانات میں بہترین مظاہرہ کرنے کی تجاویز دے رہے ہیں۔

dm taught history to students in bareilly
بریلی: 'ابھیودے اسکیم' کے تحت دو مراکز پر کلاس چل رہی ہیں

By

Published : Feb 20, 2021, 10:24 PM IST

بریلی میں 'ابھیودے اسکیم' کے تحت دو مراکز پر کلاس چل رہی ہیں۔ ایک مرکز شہر کے گورنمنٹ انٹر کالج کو بنایا گیا ہے تو دوسرا مرکز بریلی کالج کو۔

دیکھیں ویڈیو

بریلی کالج میں ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے تاریخ کے مضمون پر طلباء و طالبات کو درس دیا اور سالانہ امتحانات میں پیپر کی تیاریوں کے بابت تمام مشورے دیئے۔

شہر کے گورنمنٹ انٹر کالج جی آئی سی اور بریلی کالج میں ابھیودے اسکیم کے منتخب ہونے والے ایک ہزار سے زائد طلباء کو مسابقتی امتحانات کے لئے کوچنگ دی جا رہی ہے۔

پہلے دن سے ہی اب تک طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے دن کلاس میں صرف 170 طلباء نے شرکت کی، جبکہ اب 30 سے 40 طلباء کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ابھیودے اسکیم کے تحت دو مراکز پر کلاس چل رہی ہیں

اس سلسلہ میں طلباء کے کثیر تعداد میں بریلی کالج میں ضلع مجسٹریٹ کی کلاس میں پہنچے۔ یہاں کالج کے لیکچرار کے ذریعہ کلاسز لی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: نجی اسکولوں کی من مانی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج

عام طور پر انٹرمیڈیٹ کالجوں اور ڈگری کالجوں میں لیکچرار ہی درس دینے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ اب ڈی ایم نے ابھیودے اسکیم کے تحت یہ ذمہ داری خود بھی سنبھالی ہے۔ وہ بریلی کالج پہنچے اور اُنہوں نے طلباء طالبات سے گفتگو کرکے تاریخ سے وابستہ تمام سوالات کیئے اور تاریخ مضمون کو پڑھانا شروع کیا۔ انہوں نے تاریخ سے متعلق بہت سی اہم معلومات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details