اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم، ایس پی نے ضلع جیل کا معائنہ کیا - مہوبہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈ آف پولیس کا دورہ

مہوبہ میں ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈ آف پولیس نے مشترکہ طور پر سب جیل اور ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا۔

مہوبہ میں ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈ آف پولیس نے مشترکہ طور پر سب جیل اور ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا
مہوبہ میں ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈ آف پولیس نے مشترکہ طور پر سب جیل اور ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

By

Published : Apr 10, 2020, 7:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈ آف پولیس نے مشترکہ طور پر سب جیل کا معائنہ کیا، اور سی ایم ایس کو ہدایت دی کہ کورونا وارڈ کی باقاعدہ صفائی کی جائے، تاہم تمام قرنطین لوگوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس (کوویڈ ۔19) کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اودھیش کمار تیواری اور ایس پی منیالال پاٹیدار نے اجتماعی طور پر ڈسٹرکٹ سب جیل اور ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران ڈی ایم نے ڈپٹی جیلر کو جیل کے اندر صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی، اور قیدیوں سے معاشرتی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کی

معائنہ کے دوران ڈی ایم نے ڈپٹی جیلر کو جیل کے اندر صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی، اور قیدیوں سے معاشرتی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

ڈی ایم نے ڈپٹی جیلر کو بتایا کہ کھانا لینے کے دوران بھیڑ نہیں لگنی چاہیے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا آئیسولیشن وارڈ کے معائنہ کے دوران سی ایم ایس کو ہدایت دی کہ کورونا کی تحقیقات اب جھانسی میڈیکل کالج میں شروع کی جارہی ہے، لہذا وہاں بات کرکے مہوبہ کے تمام نمونے کو بھیجنا یقینی بنائیں۔

ملک پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس (کوویڈ ۔19) کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اودھیش کمار تیواری اور ایس پی منیالال پاٹیدار نے اجتماعی طور پر ڈسٹرکٹ سب جیل اور ضلع ہسپتال کا معائنہ کیا

واضح رہے کہ ابھی تک جانچ کے نمونے مہوبہ ضلع سے سیفئی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، اٹاواہ کو بھیجے جارہے تھے۔

نمونہ کی حیثیت کے بارے میں پوچھے جانے پر سی ایم ایس ڈاکٹر آر پی مشرا نے بتایا کہ جمعرات تک کورونا مشتبہ افراد کے سات افراد کے نمونے بھیجے گئے تھے، جبکہ مزید دو جمعہ کو لیے گئے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے سی ایم ایس کو یہ بھی ہدایت دہ ہے کہ کورونا وارڈ کی باقاعدہ صفائی کی جائے، تاہم تمام کوارنٹین لوگوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details