ریاست اترپردیس میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ آئی اے ایس افسران کے تبادلوں میں مرادآباد کے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ضلع غازی آباد کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔
وہیں لکھیم پور کھیری کے ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کو مرادآباد کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ مرادآباد کے نئے ڈی ایم شیلیندر کمار نے آج ضلع کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ضلع ہسپتال کے کووڈ سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کا حال چال جانا۔