لاک ڈاؤن میں گھروں سے باہر گھومنے والوں کی اب خیر نہیں۔ رامپور میں ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ کسی بھی وقت نکل جاتے ہیں موٹر سائیکل پر اور ضلع کے مختلف مقامات پر گھوم کر بلا ضرورت گھروں سے باہر گھوم رہے لوگوں کی کلاس لگاتے ہیں ۔
آج رامپور کے پیلا تالاب محلہ میں جب ڈی ایم کا وہاں سے گزر ہوا تو دو لوگ بغیر ماسک لگائے گھروں سے باہر گھوم رہے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے ان کو روک کر جو سزا سنائی تو ان ان افراد کے پیروں تلے کی زمین نکل گئی۔
دراصل ڈی ایم آنجنئے کمار نے ان دونوں کو اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا دی۔ اس کے بعد ان کو لاک ڈاؤن کے اصولوں کی پابندی کرنے اور سختی سے اس پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کے بعد جانے دیا۔