اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: انڈر گراونڈ بجلی سپلائی کرنے کا حکم - underground electricity connection

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کوڑوں کے ڈھیر سے ڈی ایم ناراض ہو گئے اور 15 دنوں میں نالہ بنا کرکے انڈر گراونڈ بجلی کی سپلائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی ایم افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے

By

Published : Apr 30, 2019, 3:05 PM IST

ضلع علیگڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے کہا ہے کہ شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے جن محکموں کو کام تفویض کیا گیا تھا اسے جلد پورا کریں۔

ڈی ایم افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے

انہوں نے اے ڈی اے کے افسران پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں سات دن کے اندر نالوں کا کام پورا کر دیا جائے۔
انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو حکم دیا کہ جہاں توڑ پھوڑ ہوئی ہے وہاں کسی بھی صورت میں ملبہ نھیں دکھائی دینا چاہیے ورنہ سخت کاروئی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بند نالوں، شہر میں جگہ جگہ ملبے اور جام سے اسکول کے بچے، عوام اور دکاندار کافی پریشان ہیں۔

ڈی ایم نے مزید کہا کہ بجلی محکمہ نالے بننے کے پندرہ دن کے اندر اپنا کام پورا کریں جہاں نالہ بن گیا ہے وہاں بجلی کو انڈرگراؤنڈ سپلائی کریں۔

سول لائن کے علاقے میڈیکل روڈ، دودھ پور، کیلا نگر چوراھا، میڈیکل روڈ، میری روڈ اور سینٹر پوائنٹ پر اکثر دیکھا جاتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں کوڑا اٹھانے دوپہر 2 بجے اور شام کے وقت آتی ہیں جس سے جام لگتا ہے اور گرمی میں عام آدمی، اسکول کے بچے، بوڑھے، مزدور سب جام کا شکار ہوتے ہیں۔

اجلاس میں آئس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ، ایس ڈی ایم کول اور دیگر لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details