اتر پردیش گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے بیڈ منٹن سنگلز SL-4 میچ میں لگاتار دوسری جیت درج کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔جمعہ کی صبح سوہاس ایل وائی نے انڈونیشیا کے پیری سوسانتو کو شکست دی۔ سوہاس ایل وائی کا اب سیمی فائنل میں فرانس کے لوکاس مزوع سے مقابلہ ہو گا۔
سوہاس ایل وائی نے جمعرات کو جرمن کھلاڑی نکلس جے پوٹ کو 21-9 ، 21-3 سے اور اب انڈونیشیا کے ہیری سوسنتو کو 21-6 ، 21-12سے شکست دی۔
لگاتار دونوں میچ جیتنے کے بعد سہاس ایل وائی نے ٹوکیو پیرالمپکس کے مرد سنگلز SL-4 میچ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔