اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: سڑک پر سے تجاوزات ہٹانے کی مہم - ایس پی ٹریفک، ایس پی سٹی ستیہ پال انل، میونسپل مجسٹریٹ اتل کمار

مظفر نگر کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ 'مظفر نگر میں جلد ہی تجاوزات کو ختم کرنے کی مہم شروع کی جائے گی۔'

مظفر نگر: سڑک پر سے تجاوزات ہٹانے کی مہم
مظفر نگر: سڑک پر سے تجاوزات ہٹانے کی مہم

By

Published : Jan 10, 2020, 9:13 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے عدالت کے احاطے میں لوک وانی ہال میں سڑک حادثات کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں ان امور پر بات چیت کی گئی کہ سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے حادثات سے متاثرہ لوگوں کو مختلف ذرائع سے امداد فراہم کی جانی چاہیے اور حادثات سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کا کوئی معاملہ زیر التواء نہیں ہونا چاہیے نیز امداد کی رقم بروقت مہیا کی جانی چاہیے۔ شہر کے اہم بازاروں اور سڑکوں پر تجاوزات کو ہٹانے کی مہم شروع کی جائے۔'

مظفر نگر: سڑک پر سے تجاوزات ہٹانے کی مہم

ایس پی ٹریفک، ایس پی سٹی ستیہ پال انل، میونسپل مجسٹریٹ اتل کمار، اے آر ٹی او ونییت مشرا، محکمہ تعلیم، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اراکین، متعلقہ محکموں کے عہدیداران، شوگر ملز کے افسران اور این ایچ اے آئی کے عہدیداران اس میٹنگ میں موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details