اردو

urdu

By

Published : Jul 11, 2020, 4:13 PM IST

ETV Bharat / state

غازی آباد: محکمہ فائر کو ضلع میں سینیٹائز کرنے کی ہدایت

ڈی ایم اجے شنکر پانڈے نے کووڈ 19 عالمی وبا کے بڑھتے قہر کے مدنظر غازی آباد میں بڑے پیمانے پر ضلع کو سینٹائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی ایم نے یہ ہدایات محکمہ فائر کو دی ہیں۔

غازی آباد: ڈی ایم نے محکمہ فائر کو ضلع میں سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی
غازی آباد: ڈی ایم نے محکمہ فائر کو ضلع میں سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ضلعی مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے محکمہ فائر فائر کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 جولائی سے 13 جولائی تک لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر سینٹائز مہم چلائیں۔

کووڈ۔19 عالمی وبائی کے بڑھتے قہر کے مد نظر محکمہ فائر کی گاڑیاں 10 جولائی کی رات 10 بجے سے 13 جولائی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر سینٹائزیشن کو یقینی بنائے گی۔

اس سلسلے میں ڈی ایم اجے شنکر پانڈے نے ضلع میں اترپردیش حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کے بارے میں محکمہ فائر کے افسران کو ہدایات دی ہیں۔ ہدایات کے مطابق فائر برگیڈ والی گاڑیوں سے اس عرصے کے دوران بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے پورے ضلع میں ایکشن پلان تیار کرکے سینیٹائزیشن کے کام کو یقینی بنائیں۔ تاکہ اترپردیش حکومت کے ارادے کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تمام لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details