ضلع کے دیہی نوجوانوں کو روزگار پر مبنی اسکیموں سے جوڑنے اور دیہاتوں کی مشکلات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے حکومتی سطح پر متعدد اسکیمز چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے تمام نوجوانوں سے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ہنر مندی کے پروگرام) میں شامل ہونے کی بات کہی ۔

ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ نے گاؤں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ دیہی عوام کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کریں۔
انہوں نے ، تمام نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ حکومت کے تحت چلائے جارہے ہنرمندی اور مہارت سے متعلق پروگرام میں شامل ہوکر خود کو قابل بناتے ہوئے روزگار حاصل کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
بی این سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سے ان کی معاشی ترقی مزید بہتر ہوگی۔
ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ آنے والے وقت میں ضلع گوتم بودھ نگر بہت اہم ہونے جا رہا ہے ، آنے والے وقت میںجیور گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔
اس سے ضلع کے دیہی نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔
اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ نے گائوں کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔