اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپورمیں پانچ لاکھ سے زائد دیے روشن

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں دیوالی کے تہوار کا اہتمام پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف مقامات پر چراغاں کرکے پانچ لاکھ سے زائد دیے جلاکر کر ضلع انتظامیہ اور دیگر سرکاری افسران نے مل کر دیوالی کے تہوار کا اہتمام کیا۔

diwali celebrated by lighting more than 500,000 lamps in rampur
پانچ لاکھ سے زائد دیے روشن کر منائی گئی دیوالی

By

Published : Nov 14, 2020, 8:23 PM IST

دیوالی کا اہتمام رامپور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ کی قیادت میں ضلع بھر کے تمام افسران نے مل کر ضلع کے مختلف مقامات پر 5 لاکھ سے زائد چراغوں کو روشن کرکے دیوالی کے تہوار کا اہتمام کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر رامپور کے کستوربا گاندھی پکشی وہار پارک میں ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ، اے ڈی ایم جگدمبا پرساد گپتا اور سی ڈی او غزل بھاردواج سمیت ضلع کے اعلیٰ افسران نے پہنچ کر چراغاں کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ نے کہا کہ چھوٹی دیوالی کے موقع پر پانچ لاکھ دیئے روشن کرنے کے منصوبہ کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

وہیں ضلع انتظامیہ نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے باپو مال میں جاری دیوالی میلہ کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:

روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار دیوالی کا پر جوش اہتمام

قابل ذکر ہے کہ کستوربا گاندھی پکشی وہار پارک رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنی سماجوادی حکومت میں عوام کی سیر و تفریح کے لئے تعمیر کرایا تھا اور فی الحال ایک لمبے عرصہ سے بند چل رہا ہے۔ جس کو آج دیوالی کے موقع پر چراغاں کے لئے کھولا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details