اترپردیش کے مئو سے ایم ایل اے مختار انصاری سے متعلق مشہور ایمبولینس کیس میں، ریاستی حکومت نے بارہ بنکی کے اس وقت کے ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر راجیشور یادو کو معطل کردیا ہے۔ یادو ایمبولینس کے اندراج کے وقت بارہ بنکی میں تعینات تھے اور جولائی 2019 سے بلیا میں تعینات تھے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام آسرے نے جمعرات کو بلیا کے ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر راجیشور یادو کی معطلی کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق، ریاستی حکومت نے یادو کے خلاف یہ کارروائی ریاستی انتظامیہ نے ایم ایل اے مختار انصاری سے متعلق مشہور ایمبولینس معاملے میں کی ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ جبراً وصولی کے ایک معاملے میں بی ایس پی کے ایم ایل اے مختار انصاری کو 31 مارچ کو پنجاب کے شہر موہالی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ مختار انصاری کو جس ایمبولینس سے لایا گیا تھا، اس میں بارہ بنکی نمبر پلیٹ لگی تھی۔