ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے آج صبح سے ہی جنتا کرفیوں کو کامیاب بنانے کے لئے نیپال کے سرحدی علاقے کے دورے پر ہیں ۔
بہرائچ: سرحدی علاقے میں ضلع مجسٹریٹ کا دورہ - سرحدی علاقے میں ضلع مجسٹریٹ کا دورا
وزیراعظم کی جانب سے نافذ کئے گئے جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے آج بہرائچ کے ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار و پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے نیپال کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا، اور نیپالی افسران سے ملاقات کرکے جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔
سرحدی علاقے میں ضلع مجسٹریٹ کا دورا
اس کے ساتھ ہی دونوں بھارت نیپال کی سرحد روپیڈیہا اورضلع بانکے نیپال پہنچے، اور وہاں کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ روپیڈیہا سرحد پر پولیس ،ایس.ایس.بی کے اعلیٰ افسران سے بھی ملاقات کی،
قابل ذکر ہے کہ صبح کے وقت ضلع مجسٹریٹ بہرائچ شمبھو کمار نے اپنے دیگر افسران کے ہمراہ شہر کا بھی دورہ کیا اور اپنے سامنے صفائی کی کارروائی بھی مکمل کرائی۔