ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو اور اے ڈی ایم امیت کمار نے لاک ڈاؤن کے دوسرے روز بازاروں میں لگے ہجوم کے پیش نظر شہری علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران وہ لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام سے آگاہ کیا، اور کہا کہ زیادہ بھیڑ نہیں لگائیں، ماسک کا استعمال کریں، اپنے آس پاس صفائی رکھیں، ایک میٹر کی دوری بنائیں رکھیں۔ اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
کورونا وائرس سے متعلق ضلع مجسٹریٹ نے دی عوام کو ضروری ہدایات۔ویڈیو وہیں تینوں افسران کوکڑا، نوین منڈی، سبزی منڈی اور ہجوم والے چوراہوں اور مارکٹوں کا دورہ کیا، اور لوگوں کو کوئی بھی پریشانی ہو تو فوری طور پر پولیس انتظامیہ کو اطلاع دینے کو کہا ۔
کورونا وائرس سے متعلق ضلع مجسٹریٹ نے دی عوام کو ضروری ہدایات انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی مدد سے ہوم ڈیلیوری کی جائے گی، تینوں افسران نے شہر کے علاقوں کا جائزہ لیا اور لوگوں کو گھر میں رہنے اور لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کی درخواست کی۔